صفدرآباد (نامہ نگار) میاں رمضان الیکٹرنکس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب‘ ویلڈنگ ایسوسی ایشن کے خالد مغل صدر منتخب ‘ مزدور رہنما حاجی یونس آزاد کی زیر نگرانی دکانداروں کا اجلاس جامع مسجد بلال میں ہوا۔ اجلاس میں دکانداروں نے الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے صدر میاں رمضان، نائب صدر اکرم جوئیہ ، جنرل سیکرٹری اصغر علی ،ناظم مالیات حافظ ضیاء ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات تنویر حسین جبکہ ویلڈنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست ملک جمیل ، صدر خالد عنایت مغل ، نائب صدر ابراہیم خاں، جنرل سیکرٹری اصغر علی، ناظم مالیات جمیل رحمانی، اطلاعات و نشریات عبدالعزیز مٹھو کو منتخب کیا ۔