اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نوسربازوں نے شہریوں سے سعودی ریال،پلاٹ اور زمین ہتھیا لی،تھانہ بہارہ کہو کو محمد ادریس نے بتایا کہ مطلوب نے میرا بیگوال کے علاقے میں سعودی ریال لئے جو واپس نہیں کئے، تھانہ کوہسار کو محمد ارشد نے بتایا کہ بلیو ایریا کے علاقے میں جاوید اقبال نے بد دیانتی کرتے ہوئے پلاٹ اپنی بیوی کے نام ٹرانسفر کرایا، تھانہ بنی گالہ کو اسرار احمد نے بتایا کہ عزیز اعظم نے پلاٹ کے عوض رقم لی اب پلاٹ دے رہا ہے اور نہ ہی رقم واپس کر رہے ہیں۔