اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 55 ہزار321 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 28 ہزار 32 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 46 مزید مریض انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار343 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار872 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.82فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 34 ہزار 647 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 744جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 61ہزار869کورونا کیسز اور 7 ہزار 471اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 75 ہزار 212افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 613جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 26 کیسز اور 349اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 299افراد کورونا سے متاثر جبکہ 739جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 930افراد متاثر جبکہ 930انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 395ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 840مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 894 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔