روس میں کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

Oct 07, 2021 | 14:41

ویب ڈیسک

روس میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے کیسز میں کمی لانے کی جدوجہد جاری ہے تو دوسری طرف ایک روز میں وبا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 929 اموات ریکارڈ ہوئیں،ماسکو سے باہر علاقوں میں احتیاطی طور پر کورونا وائرس کی پابندیاں دوبارہ عائد کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا میں وبا سے پانچویں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک روس میں 75 لاکھ افراد متعدی بیماری سے متاثر ہوئے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ اور ویکسین مہم میں سست روی کے باعث روس میں اگست سے کورونا وائرس کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 929 اموات ریکارڈ ہوئیں جو ملک میں وبا کے پھیلنے کے بعد ایک روز میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔روس کی تیار کردہ ویکسین کی متعدد خوراکیں کئی ماہ سے دستیاب ہیں لیکن حکام ویکسین لگوانے سے متعلق شکوک و شبہات رکھنے والے عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں