سی پیک کےمغربی روٹ اورانڈسٹریل زون سےخوشحالی آئےگی: محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ فوڈ کارڈ سےغریبوں کوآٹا،دال اور چاول مفت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کےبعد فوڈ کارڈ بھی لائیں گے.سی پیک کےمغربی روٹ اورانڈسٹریل زون سےخوشحالی آئےگی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وےاوربی آرٹی کومکمل کیا . مہنگائی میں اضافہ ڈالرزکی وجہ سےہواہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا تھا کہ محمود خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، قومی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے  نیشنل اسپورٹس پالیسی 2021 کو حتمی شکل دی گئی ہے ، اس پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کا اہم کردار ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے . ہاکی لیگ کے انعقاد سے  نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں اس قومی کھیل کو دوبارہ فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ نو مہینے کی قلیل مدت میں صوبے میں چار ہاکی آسٹروٹرف مکمل کیے گئے ہیں ، ہاکی آسٹروٹرف کے دیگر نو منصوبوں پر کام جاری ہے ، کرکٹ کے فروغ کے لیے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ ہاکی اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، صوبائی حکومت نئی نیشنل اسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن