ڈنمارک کا بھی 18سال سے کم عمر والوں کیلئے موڈرنا ویکسین روکنے کا اعلان

سوئیڈن کے بعد ڈنمارک نے بھی 18 سال سے کم عمر والوں کے لیے موڈرنا ویکسین کا استعمال روکنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے کہا کہ موڈرنا ویکسین لگانے کے باعث نوجوانوں میں دل کی سوزش کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈنمارک میں 18 سال سےکم افراد والوں کو موڈرنا ویکسین دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کی شکایات کی تعداد بہت کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن