کینیڈا کی حکومت نے وفاقی ملازمین اور 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے انسداد کورونا وائرس ویکسی نیشن لازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینڈین خبر رساں ادارے نے حکومت کے حوالے سے بتایا کہ بنیادی پبلک ایڈمنسٹریشن کے تمام وفاقی ملازمین 29 اکتوبر تک مکمل طور پر ویکسی نیشن کرالیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ مکمل طور پر ویکسی نیشن نہیں کرواتے یا 29 اکتوبر تک اپنی ویکسینیشن کی حیثیت ظاہر نہیں کرتے ہیں انہیں بغیر تنخواہ کے انتظامی چھٹی پر رکھا جائے گا۔حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ 12 یا اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کو اکتوبر کے آخر تک کینیڈا میں ہوائی جہازوں ، ٹرینوں یا سمندری جہازوں پر سفر کرنے کے لئے مکمل طور پر ویکسین لگانی چاہیے۔