جاپان کی کمپنی زیڈ جی ایچ وائی بی ڈی نے ایک ایسا چشمہ تیار کرلیا جو کہ نہ صرف آنکھوں کو بلکہ مکمل چہرے کو ڈھانپ لیتا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکثر لوگ منہ کو دھوپ سے بچانے کے لیے رومال یا ماسک کا استعمال کرتے ہیں لیکن جاپان کی ایک کمپنی نے اس کا بھی حل ڈھونڈ لیا ہے۔جاپان کی کمپنی زیڈ جی ایچ وائی بی ڈی نے منفرد طرز کا مضبوط چشمہ پولی کاربونیٹ پلاسٹک سے تیار کیا ہے جبکہ ان کی لمبائی 16.5 سینٹی میٹر اور چوڑائی 14.2 سینٹی میٹر ہے۔کمپنی حکام نے کہا ہے کہ یہ منفرد چشمہ صارفین کو سورج کی روشنی اور الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بھی بچاتا ہے جبکہ اس کو پہننے والا چہرے پر دھول مٹی سے بھی بچ سکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس چشمے کو پہن کر صارفین کو دیکھنے میں بھی کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔ اس منفرد چشمے کی قیمت 18 ڈالرز ( یعنی 3 ہزار پاکستانی روپے)ہے۔