کامیاب جوان پروگرام تقدیر بدلنے کامنصوبہ ثابت

Oct 07, 2021 | 18:41

ویب ڈیسک

کامیاب جوان پروگرام تقدیر بدلنے کا منصوبہ ثابت ہورہا ہے کیونکہ اس منصوبے نے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے قابل بنایا ہے اور ان کے درمیان کاروبار کوفروغ دیا ہے۔قرض حاصل کرنے والوں نے اپنی کامیابی کے بارے میں بتایا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا جس نے نوجوانوں کو ان کے خوابوں اور سوچ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔پروگرام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 21 ارب70 کروڑ روپے مالیت کے16 ہزار نوے قرض دئیے گئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ پانچ ہزار چھ سو 87 قرض منظوری کے مراحل میں ہیں قرضے لینے والوں میں 83.8 فیصد مرد جبکہ 16.2 فیصد خواتین شامل ہیں۔

مزیدخبریں