وزیراعظم اتوار کو سیرت النبیۖ کانفرنس سے خطاب کر کے عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز کریں گے. چوہدری فواد حسین

Oct 07, 2021 | 19:56

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم اتوار کو سیرت النبیۖ کانفرنس سے  خطاب کریں گے  اورعشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز کیا جائے گا۔ کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ نے ربیع الاول میں عشرہ رحمت اللعالمینۖ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اتوار کے روز سیرتۖ کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ ملک بھر میں تحریک انصاف کی ضلعی تنظیمیں  وزیراعظم کا خطاب براہ راست  دکھائیں گی۔ وزیراعظم اتوار کوعشرہ رحمت اللعالمینۖ کا آغاز کریں گے تاکہ ہم اپنے نبی محمدۖ سے رشتے کا اظہار کرسکیں ,کور کمیٹی اجلاس میں عشرہ رحمت اللعالمینۖ میں تحریک انصاف کی بھرپور  شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد حسین نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم نے تنظیم سازی پررپورٹ بھی طلب کی ہے۔ اگلے سال مقامی حکومتوں کے الیکشن بھی آرہے ہیں ,ضروری ہے اس سے پہلے تنظیم سازی کو حتمی شکل دے دی جائے ,یہ دو بڑے موضوعات تھے جن پر کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میڈیا کے سوالوں کا جاب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کی اکثر تجاویز اسی آرڈیننس  میں شامل ہیں۔ متفقہ رائے تھی کہ ٹرائل کورٹ کو ضمانت کا حق دیا جانا چاہیے, اس پر بھی سب کی رائے تھی کہ ٹیکس کے کیسوں کو نیب کی دسترس میں نہیں ہونا چاہیے ,اس پر بھی متفقہ  رائے تھی کہ نیب کے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اس لئے ہم اس میں ٹیکنالوجی لے کر آئے ہیں ,اس کے بعد کسی کا کوئی اعتراض  ہے تو وہ پارلیمنٹ  میں لے آئے گا۔ یہ وہ تمام مطالبے تھے جو اپوزیشن خود کررہی تھی, اگر آپ انتخابی اصلاحات کی بات کریں تو اپوزیشن کو اس کا کوئی پتا نہیں, آپ نے جو بھی اصلاحات کرنی ہے اپوزیشن نے بہرحال مخالفت ہی کرنی ہے ۔نیب آرڈیننس  پر تحریک انصاف کی پوری جماعت متفق ہے۔ اپوزیشن  روتے ہوئے بچوں کا ایک اجتماع ہے جن کا کام صرف رونا ہے اور صرف یہی کہنا ہے لٹ گئے مر گئے برباد ہوگئے۔ لوگ ان کی سن سن کر تھک  گئے ہیں اب ان کی کوئی نہیں سنتا ۔میڈیا کے سامنے آنسو  بہانے کے سوا  ان کے پاس کیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی رائے عامہ کا شکر گزار ہوں جس طریقے  پوری کرکٹ ورلڈ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے یہ پاکستان کی پوٹینشل کا اظہار ہے۔ دنیا کے تمام  بڑے کرکٹر نے اس معاملے میں اسٹینڈ لیا  جس سے ہندوستان کی چال ناکام ہوئی ہے اور آج الحمد اللہ  نیوزی لینڈ واپس پاکستان آنا چارہا ہے۔

مزیدخبریں