حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلی علامہ محمد ضیاء اﷲرضوی نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم اہلسنت اب تک سیلاب زدہ علاقوںمیں متاثرین کو کروڑوں روپے کا سامان مہیا کرچکی ہے۔مزیدبرآں سیلاب زدہ علاقوں میں وہ مساجد اور مدارس جو شہید ہوئے تھے انکی تعمیر کے لئے بھی کام شروع کردیا گیا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان راہنمائوںنے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں سوات بدین، ڈیرہ غازی خان ، تونسہ شریف، روجھان، رحیم یار خان ، سکھر اور بلوچستان کے علاقوںمیں راشن کپڑے ، برتن اور گھریلو استعمال کی اشیاء پہنچائی گئیں۔اب چونکہ موسم سرما شروع ہورہاہے۔ بے گھر افراد کے لئے درجنوں خیمہ بستیاں لگادی گئی ہیں۔جہاں پکا پکایا کھانا دستر خان کی صورت میں فراہم کے جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ جب تک متاثرین اپنے گھروںمیں آباد نہیں ہوتے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
عالمی تنظیم اہلسنت سیلاب متاثرین کو کروڑوں کا سامان مہیا کرچکی: افضل قادری
Oct 07, 2022