گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پروفیسرز کالونی میں حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی مسٹر خالد انجم انٹامالوجسٹ ڈی ایچ اوآفس گوجرانوالہ اور چوہدری فخر زمان سرکل رجسٹرار گوجرانوالہ تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ڈینگی خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا رہی کیونکہ معمولی لاپرواہی کرنے والے افراد کیلئے ڈینگی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے والے افراد ڈینگی سے مکمل طور پر محفوظ ہو جاتے ہیں اس موقع پر ڈینگی مچھر کی افزائش اور اس موذی وبا سے بچاو کی مختلف تدابیر،سپرے کے طریقے و دیگر ضروری ہدایات اور مفید معلومات بھی فراہم کی گئیں بعد ازاں پروفیسرز کالونی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتازاحمد اعوان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ڈینگی خاتمہ کے لیے کالونی کا ہر فرد اپنی ذمہ داری ثابت کرے گا۔