شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری یاسراقبال گوپے رانے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ قانون سب کیلئے ایک ہو تحریک انصاف کے دور اقتدار کے دوران ایسے لوگوں پر ہاتھ ڈالے گئے جو برساہابرس سے ملکی خزانہ سے لوٹ مار کررہے تھے مگر موجودہ حکمرانوںنے محض اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے قوانین کی ہی تبدیل کرادئیے ہیں جو ظلم سے کم نہ ہے اس عمل سے ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا، دو ہزار چار سو ارب روپے لوٹنے والوں کو معاف کیا گیا 1985 سے پہلے کے جرائم ختم کردیئے گئے ہیں، جمہوری معاشرے میں ایسے قوانین نہیں بنائے جا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر چوک میں رائل دانیال میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی چودھری یاسراقبال گوپے رانے کہاکہ عمران خان نے تحریک انصاف کے دور اقتدار میں وزیر اعظم بننے کے بعد ایسے اقدامات اٹھائے جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہوئے۔