اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر کسان بھائیوں کے مشکور ہیں: ذوالفقار علی سراء

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کسان اتحاد کے راہنماء چوہدری ذوالفقار علی سراء نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر کسان بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کسانوں کے اتحاد و اتفاق اور کسان اتحاد کے راہنماؤں کی بہتر حکمت عملی کا ثمر ہے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کر کے موجودہ بلوں کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کسان اتحاد کے راہنماؤں اور وفاقی وزرا کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پیکج تیار کرے گی جس کا اعلان وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف خود کریں گے جس میں بجلی کھاد بیج زرعی ادویات اور آلات کی سستے داموں فراہمی، گندم گنا اور کپاس سمیت زرعی پیداوار کی سپورٹ پرائس بڑھائی جائے گی کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی اور سیلاب زدہ علاقوں کے کسانوں کے لئے خصوصی ریلیف پیکج شامل ہو گا جس کے لئے ہم وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...