بھوئے آصل (نامہ نگار ) عمران خان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملا چاہے ایک کے بجائے سو بار احتجاج کرے، جمہوریت کی کامیابی کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، اسحاق ڈار کی واپسی کا مطلب ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر لگ چکا اور جلد ہی بحرانوں سے نکل جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خاں ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع قصور ، صدر پی پی 182 رئوف نواب چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا موجودہ قومی حکومت ملک سنوارومہم پر کام کر رہی ہے جبکہ نیازی نے غربت بڑھائو ایجنڈ ا پر کام کیا ۔ میاں شہباز شریف نے سیلاب زدگان کو مکمل ریلیف دینے کی ٹھان رکھی ہے اور مسائل کے حل تک کوشاں رہیں گے ۔