موجودہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے : اویس قریشی 

بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اویس قریشی نے کہا ہے کہ  شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے موجودہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے شریف خاندان نے اپنے ہر دور اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ سے ملک کو کنگال کیااب پھر سے یہ ملکی خزانے پر نقب لگائے بیٹھے ہیں، جب بھی ملک کو اسحاق ڈار ماڈل پر ڈالا جاتا ہے تو اس کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں، اسحاق ڈار نے ہمیشہ روپے کی مصنوعی قدر کو بحال رکھنے کیلئے زرمبادلہ استعمال کیا اور نتیجتاًہماری برآمدات کم ہوئیں اوراب پھر وہی ماڈل قوم پر مسلط کرنے کی تیاری ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جرائم بڑھ گئے ہیں، مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے مگر حکومت کی ساری توجہ اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن