لندن (نیٹ نیوز) حال میں فلم پروڈکشن میں قدم رکھنے والی نوبل انعام یافتہ سماجی رہنما و پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ’آسکر‘ کے لیے نامزد کی گئی، عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئیں۔ جوائے لینڈ کو پاکستان میں تاحال ریلیز نہیں کیا گیا مگر اسے کانز اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے اور اسے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے غیر ملکی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی نے بتایا کہ ملالیہ یوسف زئی نے حال ہی میں فلموں اور ڈراموں کی پروڈکشن شروع کی تھی اور اب انہوںنے آسکر کے لیے منتخب پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی۔
ملالہ یوسف