آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم ،فوری الیکشن ہونے چاہئیں، شیخ رشید

Oct 07, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور اسلام آباد کی پہاڑیوں سے نکلیں گے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال پورے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزراء کی تعداد 75 جن میں 22بے محکمہ ہیں کنٹینرز راستے نہیں روک سکتے فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی.
شیخ رشید

مزیدخبریں