جہاں کرپشن‘ وہاں نواز شریف‘ لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہو گا: فیاض چوہان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لفظ کرپشن جہاں ہو گا‘ انہیں کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں بطور کرپٹ آدمیوں کے پڑھایا جا رہا ہے۔ نواز شریف کا نام وہاں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف میں رتی بھر بھی شرم و حیا ہے تو پاکستان آنے کی بجائے بحراوقیانوس میں ڈوب مرے۔ پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تاریخی لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کو کچھ ہونے جا رہا ہے‘ وہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کو ساتھ بہا لے جائے گا اور عوام اسلام آباد پہنچ کر رانا ثناء اللہ کو پکارے گی۔ ’’آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے۔‘‘ جو اب بڑھکیں مار رہا‘ وہ اس دن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن