پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن خیبر پی کے اسمبلی نگہت اورکزئی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے خلاف مذمتی قرارداد خیبر پی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے 5 اکتوبر کو نجی ٹیلیویژن کو اپنے انٹرویو کے دوران خیبر پی کے عوام کے بارے میں تضحیک آمیز کلمات ادا کر چکے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پی کے اسمبلی کا یہ ایوان فواد چودھری کے توہین آمیز کلمات کی مذمت کرتا ہے۔
مذمتی قرارداد