سلام آباد (نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے خطاب کے اختتام پر مسکرا دئیے، جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ’’آپ کا بہت شکریہ، خواتین و حضرات، سب کا شکریہ جتنے بھی ارکان ایوان میں موجود ہیں ‘‘۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے صدر مملکت نے ایوان پر نظر ڈالی جہاں ایک درجن کے قریب ارکان ہی موجود تھے جس پر صدر ڈاکٹر عارف علوی مسکرا دئیے۔ انہوں نے ایوان میں موجود ارکان سے معذرت بھی کی بولے! اگر میری تقریر سے کسی کی سمع خراشی ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
شکریہ