سبسڈیز ختم کرنے سے صنعت و تجارت مشکلات سے دوچار ہو جائیگی : محمد علی شیخ 

Oct 07, 2022

 لاہور(کامرس رپورٹر) سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرسٹی ٹیرف میں انڈسٹریز کیلئے سبسڈیز واپس لینے کا فیصلہ زمینی حقائق سے شدید متصادم ہے۔ بحرانوں میں گھری صنعت و تجارت سبسڈیز ختم ہونے سے شدید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔ صنعتی طبقے کے اخراجات میں اضافہ ہونے سے ایکسپورٹ میں کمی آئے گی۔ ایکسپورٹرز پہلے ہی صنعتی خسارے کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ حالات مزید دشوار ہونے  سے روزگار کے مواقع ناپید ہوجائیں گے۔ اخراجات بڑھے سے ایکسپورٹ میں کمی آنے سے زرمبادلہ میں کمی آئے گی۔ ایکسپورٹ کی کمزور ترین شرح کو اوپر لانے کیلئے حکومت سے استدعا ہے کہ حالات کو بہتر بنائے۔ معاشی بحران اور سیلاب سے تباہ حال معاشی صورتحال کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت الیکٹرسٹی ٹیرف میں ریلیف بحال کرے۔

مزیدخبریں