سابق  اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خراب ،ہسپتال میں داخل


 تل ابیب (آئی ا ین پی ) سابق اسرائیلی  وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالت خراب ہو نے  کے بعد  ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا  ۔  غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو دل میں شدید تکلیف کی وجہ سے مقبوضہ سرزمین کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو کی طبیعت ایسے میں خراب ہوئی اور اسے ہسپتال جانا پڑا کہ جب یکم نومبر کومقبوضہ سرزمین میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 72 سالہ بن یامین نیتن یاہو موجودہ اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپید کو شکست دیکر وزارت عظمی کی گدی پر براجمان ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
اسرائیل کے وزیر خزانہ اور اقتصادی امور آویگدور لیبرمن نے چند روز قبل کہا تھا کہ بن یامین نیتن یاہو انسانیت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں اور وہ اقتدار تک رسائی کیلئے کوئی بھی حرکت کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...