نئی دہلی ‘ سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں پیرا میڈیکل طالب علم کو گولی مارنے پر پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روزے ضلع پلوامہ کے ہال گاو ں میں پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا شہری آصف احمد شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔دوسری جانبنئی دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری حریت پسند رہنما الطاف شاہ کی درخواست ضمانت نظر انداز کرتے ہوئے انہیں علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے بیٹے یا بیٹی کو روزانہ ایک گھنٹہ ہسپتال میں ان سے ملنے کی بھی اجازت دے دی ہے جبکہ زیر قبضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کو بدترین اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی معیشت کو ختم کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔
تلاشی کاروائیاں جاری حادثاتی گولی لگنے سے طالب علم جاں بحق
Oct 07, 2022