اقوام متحدہ کا سابق جرمن چانسلر انجیلامیرکل کو نینسن ریفیوجی ایوارڈ دینے کا اعلان

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کا یو این ایچ سی آر نینسن ریفیوجی ایوارڈ سابق جرمن چانسلر انجیلامیرکل کو دیا جائیگا۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ لاکھوں مایوس لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں انجیلا میرکل کی قیادت، ہمت اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ تحفظ کے متلاشی افراد کیلئے قابل عمل طویل المدتی حل تلاش کرنے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔یو این ایچ سی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ انجیلا میرکل کی قیادت میں جرمنی نے 2015 اور 2016 میں شام تنازعہ کے عروج اور دیگر مقامات پر مہلک تشدد کے دوران 12 لاکھ سے زائد مہاجرین اور پناہ گزینوں کا خیر مقدم کیا۔یو این ایچ سی آر نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس وقت کی چانسلر نے اپنے ساتھی جرمن شہریوں سے تفرقہ انگیز قوم پرستی کو رد کرنے کی اپیل کی اور ان پر زور دیا تھا کہ وہ خود اعتماد اور آزاد، ہمدرد اور کھلے ذہن کے حامل شہری بنیں۔
ریفیوجی ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن