ایف پی ایس سی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کا معاملہ نہ حل کر سکا

اسلام آباد(نا مہ نگار)چارسال گزرنے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کا معاملہ نہ نمٹا سکا،تحریری امتحان کے نتائج کو ایک سال گزرنے کے باوجودانٹرویوز کا مرحلہ شروع نہ ہو ا،اساتذہ نے وزیر اعظم ،وزیر تعلیم سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مستقلی کا آخری مرحلہ مکمل کروایا جائے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2018میں نو ماہ میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات نے کیسز فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھجوائے جس پر 30جولائی2021 کو تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا جس کے تاحال خاموشی ہے جبکہ نتائج ویب سائٹ پر شائع کر دئیے گئے تھے،ڈیلی ویجز اساتذہ گزشتہ بارہ بارہ سال سے تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،خورشد شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقلی کے احکامات کے باوجود وفاقی نظامت تعلیمات نے جوائننگ نہیں کروائی تھی جس پر ملازمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا،عدالت نے پانچ سال کی طویل بحث کے بعدملازمین کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے ذریعے مستقل کرنے کا حکم دیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن حکام نے وزارت تعلیم سے ملازمین کی مستقلی کے لیے خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں جس پر وفاقی نظامت تعلیمات نے خالی آسامیاں ہونے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مزید آسامیاں دینے کے لیے سمری بھجوانے کاکہا ہے،تحریری امتحان کلیئر کرنے والے ملازمین نے وزیراعظم شہباز شریف،وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں مستقلی کے آخری مرحلے (انٹریوز)کا انعقاد جلد از جلد کروایا جائے تا کہ اساتذہ کو باعزت روزگارمل سکے اور بچوں کا مستقل محفوظ ہو سکے
 مستقلی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...