اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی صوبہ خیبر پختونخوا کے سکولوں کے اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل مذمت ہے ۔ آئین شکنی کرنے والے ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ،126 دن احتجاج کرنے آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے والوں کو برداشت نہیں کر پار ہے ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ کے پی کے خزانے کو ڈکارنے والے کس منہ سے اساتذہ پر تشدد کررہے ہیں ۔ کمپنی سے ایک صوبہ چلایا نہیں جا رہا اور خواب شیخ چلی کے دیکھ رہے ہیں اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت عمران نیازی کی ناجائز خواہشات کی تکمیل میں مصروف ہے ،ملازمین کو دینے کے لئے تنخواہیں نہیں ۔اسلم غوری نے کہا کہ ان نااہلوں کی حکومت ختم کرکے پاکستان کو بچایا گیا ہے ۔ قوم ان کے کالے کرتوتوں سے آگاہ ہے ۔ان کو کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے ،جتنا بیڑہ غرق کر سکتے تھے کر دیا ۔
جے یو آئی