زمبابوے کے ہائی کمشنر مارٹن چے ڈونڈوکا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ

راولپنڈی  ( نمائندہ خصوصی) زمبابوے کے ہائی کمشنر  مارٹن چے ڈونڈونے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر ثاقب رفیق سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش ، نائب صدر فیصل شہزاد اور سیکرٹری جنرل عرفان منان خان بھی موجود تھے، صدر ثاقب رفیق نے ہائی کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر افریقی ممالک خاص طور پر زمبابوے کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، دوطرفہ تجارت کا حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے، تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے سرمایاکاری مواقع میں اضافہ ہو سکتا ہے، چیمبر آف کامرس کی سطح پر رابطے بڑھانا ہوں گے، تجارت اور سیکٹرز پر مبنی معلومات شیئر کی جائیں،ہائی کمشنر  مارٹن چے ڈونڈو نے کہا کہ زمبابوے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،سفارتی تعلقات 1980میں قائم ہو گئے تھے، یہ ان کا کسی بھی چیمبر کا پہلا دورہ ہے، ٹیکسٹائل، کاٹن، دفاعی سازوسامان، سپورٹس گڈز، منرلز، سیاحت،قیمتی پتھر، گولڈ،  زراعت اور فوڈ پروسسینگ اہم سیکٹرز ہیں جن میں باہمی تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے،ہائی کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ساتھ سرمایاکاری مواقع کے بارے میں معلومات شیئر کی جائیں گی ، مشترکہ چیمبر یا کونسل قائم کی جائے گی تاکہ باہمی تجارتی تعلقات مستحکم ہو سکیں۔
دورہ

ای پیپر دی نیشن