گیمبیا میں کھا نسی کا بھا رتی شربت پینے سے 66بچے ہلاک ، تحقیقا ت 

Oct 07, 2022


نئی دہلی /نیویارک (این این آئی) افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی دوا استعمال کرنے سے 66بچے ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آسودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ترجمان عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ  66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی  تیار کردہ ہے۔ بھارت میں تیار کئے گئے کھانسی اور بخار کے شربت سے 66 بچوںکی موت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اسے مضر صحت قرار دیدیا۔ ان بچوں کو بھارت میں تیار کردہ زکام‘ بخار اور کھانسی کا شربت دیا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی دوائوں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دوائوں کے جن نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ ان میں ڈانیتھلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول مادے کی مقدار محفوظ مقدار سے بہت زیادہ تھی۔ ان کی زیادہ مقدار پیٹ میں درد‘ قے‘ اسہال‘ سر میں درد اور جگر میں نقصان کا سبب بن سکتی ہے جس سے بچوں کی موت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں