اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گذشتہ روزدرخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے50 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کوجواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے سماعت 13 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔