اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے 6 معاونین خصوصی کو مختلف وزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے معاون خصوصی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کو وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان، معاون خصوصی مہر ارشاد احمد خان کو وزارت بین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی رضا ربانی کو وزارت تجارت، معاون خصوصی مہیش کمار ملانی کو وزارت صحت، معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کو وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، معاون خصوصی سردار سلیم حیدر کو وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل ترقی، معاون خصوصی تسنیم احمد قریشی کو وزارت صنعت و پیدوار اور محمد علی شاہ باچا کو وزارت آبی ذخائر کے قلمدان سونپ دئیے ہیں۔
وزیراعظم نے 6 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے‘ نوٹیفکیشن جاری
Oct 07, 2022