زرمبادلہ ذخائر میں  17.31 کروڑ ڈالر کی کمی


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 17.31 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر30  ستمبر کو 13.58 ارب ڈالر تھے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 10.61 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.89 ارب ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6.7 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5.68 ارب ڈالر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...