اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز جمع کر دئے گئے شہر کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر وزارت داخلہ کی زیر نگرانی تیاریاں جاری ہیں پہلے مرحلے میں پولیس اورایف سی کی مشترکہ انٹی رائٹ فورس گرفتاریاں کرے گی اور پی ٹی آئی کی خواتین سے نمٹنے کیلئے ویمن فورس کی مدد لی جائے گی ڈرون سے ربڑ کی گولیاں، واٹر کینن سے تیز دھار پانی سے شرکا کو منتشر کیا جائے گا آنسو گیس پھینکنے کا کام بھی پہلی بار مختلف انداز سے ہوگا۔