اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے برطانیہ سے 19ملین پائونڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیئے ہیں۔ نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، حماد اظہر کو 13اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14اکتوبر کو پیشی، خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18اکتوبر جبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔