لاہور (خبر نگار) منی لانڈرنگ کیس میں سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب
Oct 07, 2022