ایف بی آر کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ڈونرز اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کانفرنس

Oct 07, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈونرز اور ڈویلپمینٹ پارٹنرز  نے ایک کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،او ای سی ڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پربات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے زور دیا کہ ڈونر ایجنسیاں ایف بی آر کی طرف سے نشاندہی کی گئی ضروریات کی بنیاد پر اپنے مستقبل کے پروگراموں کو ڈیزائن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو تین اہم شعبوں میں ڈونرز کا تعاون درکار ہے جن میں ہیومن کیپیٹل، ایف بی آر کو ٹیکنالوجیز اور اسکلز کی منتقلی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ ایف بی آر کو  لاجسٹکس، آلات اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی معاونت درکا ہے۔ کانفرنس کے شرکائ￿  نے ایف بی آر کے ساتھ مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ ایف بی آر کو مزید متحرک اور موثر ادارہ بنایا جا سکے۔
 کانفرنس

مزیدخبریں