میرپور ماتھیلو‘ چیک جعلی ثابت  ہونے پر ملزم کو2 سال قید کی سزا

میرپور ماتھیلو(  نامہ نگار) فرسٹ سول جج ، جوڈیشنل مجسٹریٹ اور ماڈل کورٹ نے ملزم پر 25 لاکھ کا جعلی چیک دینے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم  کو 2 سال قید اور 25 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی،  تفصیلات کے مطابق  میرپور ماتھیلو میں فرسٹ سول جج ، جوڈیشنل مئجسٹریٹ اور ماڈل کورٹ عبدالفھیم پنہور  کی عدالت نے ملزم عبدالستار کلہوڑو  کو 25 لاکھ کا جعلی چیک دینے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم عبدالستار کلہوڑو  کو 2 سال قید اور 25 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے، واضح رہے کہ ملزم عبدالستار کلہوڑو نے  8 ماہ قبل نصراللہ چاچڑ کو 25 لاکھ کا جعلی چیک دیا تھا جس کا مقدمہ گھوٹکی کے اے  سیکشن پولیس اسٹیشن   پر درج کیا گیا تھا۔
 جعلی چیک

ای پیپر دی نیشن