لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جمعہ کو ٹرانس جینڈر قانون کے خلاف مسجد شہدا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کریں گے۔مال روڈ پر ہونے والے مظاہرہ میں مختلف مذہبی، سیاسی تنظیموں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی عوام کی بڑی تعداد بھی مظاہرہ کا حصہ ہو گی۔
سراج الحق آج ٹرانس جینڈر قانون کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے،ترجمان جماعت اسلامی
Oct 07, 2022