لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر پیر سید محمد صفدرشاہ گیلانی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کا ایکٹ واپس نہ لیا تو تمام ارکان کی نااہلی کیلئے عدالت جائیں گے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی ہدایت پر آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج منایا جائیگا۔ اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علما اپنے خطبات میں اس ایکٹ کے بارے میں لوگوں کوآگاہی دیں گے جبکہ شہدا مسجد لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر قیادت مذہبی جماعتوں کی احتجاجی ریلی میں بھی ہماری جماعت شرکت کریگی۔