کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے اجلا س میں 12ربیع الاول کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ 12ربیع الاول کے جلو س کی سیکورٹی پلان کو فول پروف بناتے ہوئے جلوس کی مختلف دستوں کے منتظمین اور گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی سیکورٹی پاسز کا اجراء یقینی بنایا جائے 12ربیع الاول کے دن جلوس کی برآمدگی اور اختتام کا وقت اور شرکاء کے منتشر ہونے تک کی ہر پہلو پر پلان تیا ر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے بتایا کہ 12ربیع الاول کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا پولیس اور دیگرسیکورٹی اداروں کے جوانوں کے ساتھ ساتھ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا ئیگی اور سادہ لباس میں بھی اہلکارتعینات ہونگے جبکہ ٹریفک پولیس کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ 12ربیع الا ول کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے متبادل انتظاما ت کریں ٹریفک پولیس نے ابتدائی پلان بھی جاری کر دیا ۔ جلوس کی سیکورٹی میں فرنٹیئر کور، آر آر جی، اے ٹی ایف تعینا ت ہونگے جبکہ شہر میں اچانک چیکنگ، موبائل گشت اور سیکورٹی بہتر کرنے کے علاوہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی انتظاما ت کو مزید سخت کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں 12ربیع الاول کے موقع پرسخت سکیورٹی انتظامات
Oct 07, 2022