کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اوستہ محمد کی سوشل ورکر نور جہاں میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ گھریلو مسائل کے قطع نظر سب سے پہلے انسانی زندگی مقدم ہے اور آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی آئینی حقوق کے تحت ہر شہری کا جانی ومالی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے مالی و ازدواجی مسائل کا حل ممکن ہے تاہم انسانی جان چلی جائے تو اس کا مداوا ممکن نہیں پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سول معاملات کی سماعت کے دوران نور جہاں میمن کے جانی تحفظ کو یقینی بنائے۔ سوشل ورکر نور جہاں میمن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عطاء اللہ خان بلیدی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ٹیلی فون پر متاثرہ خاتون نور جہاں میمن سے بات چیت کی اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔
ربابہ بلیدی کی خاتون سماجی کارکن کوتحفظ کی یقین دہانی
Oct 07, 2022