پاکستان جونیئر لیگ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کریگی:رمیز راجہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ اپنی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کریگی، یہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں ورلڈ جونیئر لیگ ہے۔انہوں نے پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی جے ایل پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو روشن کریگا۔

 لگ بھگ 150 غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، پاکستان جونیئر لیگ پر اعتماد ہے، انڈر 19 کرکٹرز کی گرومنگ کریں گے۔ نوجوان کرکٹرز کو معاوضہ بھی مل رہا ہے، اس سطح پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ایسی لیگز موقع فراہم کرتی ہیں کہ ایک دوسرے کے کلچر کو جانیں، نوجوان کرکٹرز کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ عظیم کرکٹرز مینٹورز کی حیثیت سے یہاں موجود ہیں۔انہوں نے ان مینٹورز کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ویوین رچرڈز بیٹنگ میں اپنی مثال آپ ہیں، جاوید میاں داد کا چھکا کوئی بھول سکتا ہے؟ وہ بھی یہاں موجود ہیں۔ پاکستان جونیئر لیگ سے ہمیں کرکٹ کے ستارے ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن