الغازی ٹریکٹرز ‘ 40ویں سالگرہ پر نئے ماڈلز متعارف 

Oct 07, 2022

لاہو(کامرس ڈیسک) اپنے قیام کے کامیاب چالیس برسوںکی یادگار کے طور پر الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ (AGTL) نے نیو ہالینڈ ٹریکٹرز کی تمام اقسام کے لیے ہائی گلوس پینٹ فیچرز کے حامل نئے 2023 ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔2023 کے نئے ماڈلز480s، 480پاورپلس، غازی، 640، 70-56 اور دبنگ کی سیریز میں پیش کئے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ،الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ پاکستان میں پہلی مرتبہ نیو ہالینڈ کے ٹریڈ مارک والے ٹریکٹرز نیلے رنگ میں بھی پیش کر رہا ہے جس کی خصوصی کھیپ مارکیٹ میں یقینا طوفان برپا کر دے گی۔ٹریکٹرز کے بالکل نئے ماڈلزکسانوں کو زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے جس کا بنیادی سبب فصلوںکو لگانے، کاشت کرنے ، زرخیز بنانے ، اورفصلوں کی کٹائی کے لیے الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔ اپ گریڈ کیے گئے یہ ویری اینٹس انتہائی پائیدار، ایندھن کے استعمال اور لاگت میں باکفایت ہیں۔ ان ماڈلز کی خاص بات 2023 کندہ کی ہوئی چیسس پلیٹ ہے۔ کمپنی کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ملک احتشام نے کہا:’’الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ اپنے تمام مستقل گاہکوں کو سراہتا ہے جو گزشتہ برسوں دوران ، اچھے اور برے حالات میں کمپنی کے ساتھ رہے۔ہم الغازی ٹریکٹرز کو زرعی آلات کی صنعت میں مارکیٹ لیڈر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔زراعت میں اعلیٰ ترین معیاربرقرار رکھنے کے لیے الغازی ٹریکٹرز بھاری سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔
 اور اپنے حال ہی میں قائم کیے گئے۔
 R&Dڈپارٹمنٹ کی مدد سے جدید ترین ٹولز اور طریقے بھی فراہم کر رہا ہے۔ہم جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی الغازی ٹریکٹرز کو دوسرے اداروں کے لیے یقینی بینچ مارک بناکر اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ویژن کو بھی پورا کر رہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہمارے کسٹمرز ہماری الٹراماڈرن، جدید ترین ، ہمیشہ قابل اعتماداور مضبوط ٹریکٹروں کی مدد سے زیادہ سے ز یادہ فصل کا فائدہ حاصل کریں گے۔‘‘الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ کے تمام کسٹمرزمفت سروسنگ پروگرام کے اہل ہیں۔ یہ کسٹمرز اپنے ٹریکٹرز کے مقامی ڈیلرز کے پاس سروس کروا سکتے ہیں۔الغازی ٹریکٹرز، الفطیم گروپ اور سی این ایچ ایگریکلچرل مشینری کمپنی کا جوائنٹ وینچر ہے۔ سال میں اب تک ،پاکستان کی ٹریکٹر مینوفیکچرنگ اور سیلز انڈسٹری میں اِس کا مارکیٹ شیئر46 فیصد ہے۔ گزشتہ 14برسوں سے میں بھی الغازی کا مارکیٹ شیئر سب سے زیادہ رہاہے،جو ہمارے شراکت داروں، کسانوں اور ڈیلرز کے ہم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں