لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہدا پولیس کی فیملیز کو پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب اور پہلا کرکٹ میچ دکھایا گیا۔ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز،ایس پی ماڈل ٹاؤن انوسٹی گیشن ذوہیب رانجھا،ڈی ایس پی ریحان جمال اور سینئر پولیس افسران نے شہدا پولیس کی 11فیملیز کو مکمل پولیس پروٹوکول میں قذافی سٹیڈیم پہنچایا۔بچوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے۔ شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز اور ماڈل ٹاؤن انوسٹی گیشن ذوہیب رانجھا شہداء پولیس کے بچوں کیساتھ وقت گذارا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا مان ہیں۔شہدا کی فیملیز کو سٹیڈیم مدعو کا مقصد دراصل ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔شہداء پولیس امن و عامہ کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔لاہور پولیس اپنے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔