پولیس خدمت مراکز میں ویری فکیشن وکریکٹر سرٹیفکیٹس کیلئے اشٹام پیپر کی شرط ختم


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز میں ویری فکیشن وکریکٹر سرٹیفکیٹس کیلئے اشٹام پیپر کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ سرکاری ونجی ادارہ اور کمپنی کے ملازمین کی پولیس ویری فکیشن کا حصول انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔اب پنجاب کے سرکاری و نجی ادارے آن لائن سنٹرز کے ذریعے ویریفکیشن کرواسکیں گے۔ متعلقہ ادارہ اپنے نمائندہ کو اتھارٹی دے کر ملازمین کا پولیس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔ ستمبر کے دوران 39ہزار455 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے استفادہ کیا۔

 مجموعی طور پر4450شہریوں کو کریکٹرسرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جبکہ جنرل ویریفکیشن کیلئے8005شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیا۔غیر ممالک سے موصول 178درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔31اندراجِ کرایہ داری،205گمشدگی رپورٹس،9کرائم رپورٹس،689شہریو ں نے ایف آئی آرزنقول سے استفادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن