لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے ٹمپرنگ دستاویز کے ذریعے جوا ئننگ دینے والے کانسٹیبل پر فراڈ کے مقدمہ کے معاملے پر دلائل سننے کے بعد عبوری درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے محمد مظہر شفیق کی درخواست پر سماعت کی ہے۔عدالت میںڈی آئی جی افضال کوثر ، اے آئی جی لیگل سلیم چغتائی سمیت دیگر پیش ہوئے عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عبوری درخواست خارج کردی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس ایک فورس ہے۔ اس کا اہلکار کسی جرم میں ملوث ہو تو وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے
پولیس ایک فورس ‘اہلکار جرم میں ملوث ہو تو رعایت کا مستحق نہیں : ہائیکورٹ
Oct 07, 2022