لاہور(خبر نگار )ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے 6غیرقانونی رہائشی سکیموں کےخلاف گرینڈ آپریشن کر کے سکیموں کا غیرقانونی سٹرکچر مسمار کر دیا۔ آپریشن کے دوران احمد سٹی ہاﺅسنگ سکیم،شہزاد ولازہاو¿سنگ سکیم،رواج گارڈن، گرین پارک اور کینال ویو کے دفاتر، سیوریج سسٹم،سڑکیںاور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیاگیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اسداللہ چیمہ نے کی۔کارروائی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔