کراچی(اسپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن و انسپکشن پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضانے کہا ہے کہ نجی اسکولوںکی جانب سے سالانہ فیس کی وصولی سراسر خلاف ضابطہ ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوںکی رجسٹریشن معطل کردی جائیگی۔سلیمانیہ سیکنڈری اسکول کلفٹن میں سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا کہنا تھا کہ تعلیم کو کاروبار بنانے کی اجازت ہر گز نہیںدی جائیگی اور سالانہ فیس وصولی و ماہانہ فیسوںمیںمن مانا اضافہ کرنے والے اسکولوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،انہوںنے اسکولوںمیں غیر نصابی سرگرمیوںکے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند افراد ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر انجمن قمر الاسلام سلیمانیہ سید طہور احمد شاہ ہمدانی،پرنسپل ثمینہ ہمدانی اور وائس پرنسپل مسز ساجدہ حق عباسی بھی موجود تھے،ڈی جی پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز پروفیسر سلمان رضا نے کھیلوںمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔