لاہور (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل یوتھ افیئرز پنجاب نے رہنمافیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایف پی اے پی) کے تعاون سے ای لائبریری لاہور میں کو ورکنگ سپیس کیلئے سرپرست (mentors)کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پینل انٹرویوز کئے۔ مختلف شعبہ جات میں وسیع تجربہ رکھنے والے امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔ کو ورکنگ سپیس کو حال ہی میں یوتھ افیئرڈیپارٹمنٹ پنجاب اور رہنما ایف پی اے پی نے کاروبار کرنےوالے نوجوانوں کیلئے اپنے اختراعی آئیڈیاز کےساتھ آنے اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے شروع کیا تھا۔ انٹرویو کے پینلسٹ میں ڈائریکٹر پی پی ڈی حسنہ بتول چیمہ، ٹیکنیکل ایڈوائزر خبیب کیانی، منیجر ایچ آر شازیہ سلطانہ، قائم مقام ڈائریکٹر ایڈول/WE شہناز فتح اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نازش نورتھے۔
ای لائبریری کو ورکنگ سپیس کے سرپرست کی خدمات کیلئے پینل انٹرویوز
Oct 07, 2022