راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کینٹ نے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے مالک کی رقم غبن کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ملازم اعجازنے مالک کی رقم 10لاکھ 30ہزار روپے نجی بینک سے نکلوائی، ملزم اعجاز نے 15پر کال کرکے بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر10لاکھ30روپے چھین لیے ہیں، حالات و واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے محمد اعجاز کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔